چیلسی کی شکست سے آرسنل نے ایف اے فٹ بال ٹائٹل جیت لیا

شیئر کریں:

ایف اے فٹ بال کا ٹائٹل آرسنل نے اپنے نام کر لیا فائنل مقابلے میں چیلسی کی
ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ایف اے فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کے ایک سو انتالیسویں ایڈیشن کا فائنل مقابلہ
انگلینڈ کے ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

چیلسی کی ٹیم نے کھیل کے آغاز پر ہی گول داغ کر برتری حاصل کر لی۔
آرسنل کی ٹیم نے چھبیس منٹ پر گول کر کے مقابلہ دلچسپ بنا دیا۔
کھیل کے پہلے ہاف میں دنوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول دے برابر رہا۔
دوسرے ہاف میں آرسنل کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
سڑسٹھ ویں منٹ میں گول کر کےدو ایک کی برتری حاصل کر لی جو کھیل کے اختتام پر برقرار رہی۔
آرسنل کی ٹیم چودہویں مرتبہ ایف اے فٹ بال کپ جیتنے میں کامیاب رہی۔


شیئر کریں: