چیئرمین اور ایم ڈی پی ٹی وی کب تک عہدے پر رہیں گے؟

شیئر کریں:

چئیرمین اور ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کی۔
ایم ڈی پی ٹی وی کو ملازمین کی برطرفی اور جبری ریٹائرمنٹ سے روکنے کے حکم امتناع
میں 10 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔

پی ٹی وی کے برطرف ہیڈ آف کرنٹ آفئیر کی درخواست پر نوٹس

کیس کے تمام فریقین کو آئندہ سماعت تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دس جولائی کو حتمی دلائل طلب کر لیے ہیں۔
آئندہ سماعت پر لاہور اور کراچی میں موجود وکلاٗ کو ویڈیو لنک سے دلائل دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پی ٹی وی میں افسران پر جونئیر اسٹاف کی قربانی

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل دوبارہ کی جائے۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا چئیرمین، ایم ڈی پی ٹی وی اور چار ممبران بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری کالعدم قرار دے۔
چئیرمین، ایم ڈی اور بورڈ ممبرز کی دی جانے والی مراعات واپس لینے کا حکم دیا جائے۔
چیئرمین اور ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا ہے۔

پی ٹی وی میں چیف نیوز اور مارکیٹنگ ہیڈ کی تعیناتی چیلنج


شیئر کریں: