چوری چھپے حج کی کوشش کرنے پر 2 ہزار افراد کے خلاف کارروائی

شیئر کریں:

سعودی عرب کی پولیس نے غیرقانونی طریقے سےمقامات مقدسہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دوہزار پچاس افراد کو گرفتار کیا ہے۔
حج ایام میں کسی بھی سعودی یا غیرملکی کو حج اجازت نامے کے بغیر منی، مزدلفہ، عرفات اور مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں ۔

حج سیکیورٹی فورس کے ترجمان نے بتایا کہ دوہزار سے زائد افراد غیر قانونی طریقے سے حج کرنا چاہتے تھے۔
اب ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔سعودی حکومت اپنے سابقہ انتباہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں پر فی کس دس ہزار ریال جرمانہ کرے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں میں سے غیرملکیوں کو سعودی عرب سے بے دخل کردیا جائے گا اور انہیں بلیک لسٹ بھی کیا جائے گا۔


شیئر کریں: