چنیوٹ کے طالب علموں کا کارنامہ نابینا افراد کے لیے “جادوئی چھڑی” تیار کرلی

شیئر کریں:

چنیوٹ سے قیصر علی بھٹی

چنیوٹ کے تین طالب علموں نے انتہائی مہارت اور جاں فشانی کے ساتھ نابینا افراد کے
لیے “جادوئی چھڑی” تیار کرلی۔

تینوں دوستوں نے یہ چھڑی یا اسمارٹ اسٹک محض سات ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کی ہے۔
یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس کے تینوں طالب علم ظافر احمد، لبید احمد اور غلام احمد
لالیاں کے علاقہ چناب نگر کے رہائشی ہیں۔

اسمارٹ چھڑی نابینا افراد کے راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ آواز، بیل اور وائبریشن کے ذریعے آگاہ کرتی ہے۔
پاکستان میں ہونہار طالب علموں کی کمی نہیں ایسے نوجوانوں کی حکومتی سطح پر سرپرستی
کرکے ملک وقوم کا نام روشن کیا جا سکتا ہے۔
طلباء کہتے ہیں حکومت صرف سرپرستی اور حوصلہ افزائی کرے تو ان سٹکس کو مزید بہتر کرسکتے ہیں۔


شیئر کریں: