چنیوٹ کے سیاحتی مرکز دریائے چناب پر پیرا گلائیڈینگ کا ایڈونچر

شیئر کریں:

چنیوٹ سے قیصر بھٹی

چنیوٹ کے خوبصورت سیاحتی مقام دریائے چناب پر ایڈونچرز کے شوقین افراد نے پیرا
گلائیڈنگ شو کا اہتمام کیا گیا۔

کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں اسی لئے تو ہواؤں میں اُڑنے کا شوق دل میں لئے یہ
پیراگلائیڈرز جان کی پروا کئے بغیر چنیوٹ دریائے چناب کی فضاؤں میں پرندوں کے
ساتھ ہرطرف اُڑتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

یخ بخ بستہ ٹھنڈی ہواؤں کا سینہ چیرتے آسماں کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے پیراگلائیڈرز
پلٹ کر جب زمین کی طرف آتے ہیں۔

تو یہ نظارہ بھی دیکھنے لائق ہے۔پیرا گلائیڈنگ شو میں شریک کھلاڑیوں نے آسمان کا
سینہ چیرتے ہوئے خوبصورت انداز سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا کہ یہ دیدنی مناظر دیکھنے والے
محظوظ ہونے کے ساتھ ساتھ داد دیتے رہے شائقین نے اس کھیل میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
پیرگلائیڈنگ شو کا انعقاد کرنے والے آرگنائزر کا کہنا ہے، کہ موسم نے انگڑائی لی ہے۔
موسم بہت اچھا ہے ہم پیراگلائیڈنگ کر رہے ہیں اور موسم کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔
اس طرح کی سرگرمیاں سیاحت کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہیں
پیراگلائینڈنگ بیشک آسان کھیل نہیں مگر ایڈونچر کے دلدادہ افراد کیلئے یہ لمحات کسی خوشی سے کم نہیں۔
حکومت وقت اگر اس کھیل کو فروغ دے تو غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان لا کر اس کھیل کو چار چاند لگائے جاسکتے ہیں۔


شیئر کریں: