چنیوٹ میں شوہر نے بیوی اور نوزائدہ بچی کو ذبح کر دیا

شیئر کریں:

چنیوٹ سے قیصرعلی بھٹی
چنیوٹ میں شوہر نے اپنی نوجوان بیوی اور صرف 6 ماہ کی بیٹی کا گلہ کاٹ دیا۔
تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ ٹبہ گمانگراں میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر اعجاز نامی شخص
نے اپنی 25 سالہ بیوی نازیہ اور 6 ماہ کی ہانیہ کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

ملزم اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کہ بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس پہنچی ماں اور بیٹی کی لاشوں کو تحویل میں لے کر ڈی ایچ
کیو اسپتال پہنچایا۔
پولیس نے اعجاز کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔


شیئر کریں: