چاچا کرکٹ صوفی جلیل زندہ سلامت ہیں ان کے انتقال کی افواہ کرکٹرز نے پھیلا دی

شیئر کریں:

پاکستان کرکٹ کی جانی پہچانی شخصیت المعروف چاچا کرکٹ صوفی جلیل صحت مند
اور ہشاش بشاش ہیں۔
چاچا کرکٹ کے انتقال سے متعلق خبر غلط پھیلائی گئی اور اس میں زیادہ تر کردار کرکٹ
پر دسترس رکھنے والوں کا بھی تھا۔

کرکٹ کے مبصر اور تجزیہ کار رزا اقبال بیگ نے چند منٹ پہلے ٹوئیٹ کیا ہے اور افواہوں کے طوفان
کے آگے بیئریر لگایا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان،خبروالے نے پہلے خبر دے دی تھی

دراصل پی سی بی کے سابق چیف کیوریٹر حاجی بشیر کا انتقال ہوا ہے اور ان کی شکل چاچا
کرکٹ سے بہت ملتی ہے اسی لیے یہ خبر پھیل گئی۔
کئی کرکٹرز اور کرکٹ پر گہری نگاہ رکھنے والوں‌نے بھی اپنے اپنے سوشل میڈیا پر انتقال
کی خبر چلائی اور افسوس کا اظہار بھی کیا تھا۔


شیئر کریں: