چارسدہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ

شیئر کریں:

چارسدہ کے علاقے نستہ میں ڈھیری زرداد پولیس چوکی پرنامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہیں۔پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈی پی او چارسدہ خالد سہیل کے مطابق علاقے میں سرچ اپریشن شروع کردیا ہے۔


شیئر کریں: