چائے سے ہاتھ جلانے پر شوہر نے بیوی پر کیس کر دیا

شیئر کریں:

شوہر نے ہاتھ جلانے پر اپنی بیوی کے خلاف ہرجانہ کے لیے عدالت میں کیس داخل کر دیا ہے۔ سعودی عرب
کے شہری نے اپنے وکیل عبدالرحمان کے ذریعے عدالت کو درخواست دی ہے کہ اس کی بیوی نے ابلتی ہوئی
چائے پھینکی ہے جس سے ہاتھ جل گیا لہزا معزز عدالت ہرجانہ دلوائے۔

کیس کچھ اس طرح ہے کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی چل رہی تھی۔ بیوی کا کہنا ہے
کہ شوہر نے اسے مارے کی کوشش کی جس پر اپنے دفاع میں چائے پھینک دی تاکہ وہ تشدد سے محفوظ رہ سکے۔

خلیج نیوز کے مطابق سعودی عرب میں میاں بیوی کی لڑائی کے ہزاروں کیس فائل ہوتے ہیں لیکن ان میں
سے بیشتر کچھ وقت کے بعد باہمی رضامندی سے واپس لے لیے جاتے ہیں۔

میاں بیوی کا رشتہ ایک گاڑی کے دو پہیوں کی طرح ہوتا ہے ایک ٹائر بھی خراب ہو جائے تو گاڑی آگے نہیں
چل سکتی اور دنوں کو ناچاہتے ہوئے بھی ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہی پڑتا ہے۔


شیئر کریں: