چائنا پاکستان اسٹڈی سینٹر اور قراقرم یونیورسٹی گلگت میں تعاون بڑھانے کا عزم

شیئر کریں:

وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان نے انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کا دورہ کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ، وائس چانسلر، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (کے آئی یو) نے انسٹی ٹیوٹ آف
اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) کے چائنا پاکستان اسٹڈی سنٹر (سی پی ایس سی)
کا دورہ کیا۔

آئی ایس ایس آئی کے ڈی جی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے آئی سی ایس آئی کے دورے پر وی سی قراقرم
انٹرنیشنل یونیورسٹی کا پرتپاک استقبال کیا۔
وفد کو آئی ایس ایس آئی کے ڈھانچے اور آئندہ سال کے لئے منصوبہ بند سرگرمیوں کے بارے میں بریف کیا۔
چائنا پاکستان اسٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طلعت شبیر نے سی پی ایس سی کے کام اور گذشتہ دو سالوں
میں اس کی کامیابیوں سے متعلق آگاہ کیا۔

اسٹڈی سینٹر نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ساتھ مستقبل میں تعاون پر بھی غور کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے استقبال کرنے پر ڈی جی آئی ایس ایس آئی اور ڈائریکٹر سی پی ایس سی
کا شکریہ ادا کیا۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مختلف اقدامات اور اس کے تعلیمی پروگراموں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔
وائس چانسلر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) کی کامیابی میں گلگت بلتستان کی علاقائی
اور سیاسی اہمیت سے آگاہ کیا۔
ساتھ ہی انہوں نے خطے میں سی پی ای سی کے بارے میں صحیح بیانیہ بنانے میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی
جیسے تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کے راستوں کی تلاش پر زور دیا۔

انہوں نے آب و ہوا کی تبدیلی ، بی آر آئی، سی پیک اور نوجوانوں کی ترقی کے پروگراموں جیسے معاملات
پر تحقیق کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

دونوں اداروں نے مستقبل میں ایک دوسرے سے تعاون کو مستحکم کرنے کے ازم کا اظہار کیا۔


شیئر کریں: