چئیرمین سینیٹ ایم کیو ایم کو منانے میں کامیاب ہوں گے؟

چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی
شیئر کریں:

ایم کیو ایم کو منانے کے لئے چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی بھی میدان میں آگئے۔

صادق سنجرانی ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پہنچے جہاں ایم کیو ایم رہنماوں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں خالد مقبول صدیقی،عامرخان،فیصل سبزواری،امین الحق اورعامر خان شریک تھے۔

اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ بڑی دیر کردی مہرباں آتے آتے ۔جس پر چئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ میں پہلے بھی آیا تھا لیکن آپ سے ملاقات نہیں ہوسکی تھی ۔کراچی کے موسم کے ساتھ سیاسی موسم بھی گرم چل رہا ہے ۔

http://www.khabarwalay.com/2020/01/24/16579/

آپ کی کابینہ سے علحیدگی کی خبر سنی تو دلی افسوس ہوا ،اس پر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ عوامی مسائل جن کے لیے حکومت سے اتحاد کیا حل ہوجائیں یہ وزارتیں تو آنی جانی ہیں ۔

صادق سنجرانی نے کہاکہ آپ کے معاملات پر حکومتی کمیٹی کام کررہی ہے جلد معاملات حل ہوں گے ،ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہماری کمیٹی تو شروع سے ایک ہی ہے البتہ حکومتی کمیٹی کئی بار تبدیل ہوچکی ہے۔

متحدہ رہنما عامر خان بولے بس انتظار ہے معاملات پر پیش رفت کب ہوتی ہے ؟

ایم کیو ایم کی جانب سے صادق سنجرانی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔چئیر مین سینٹ کی فرمائش پر قورمہ اور حلیم منگوایا گیا۔میٹھے میں گاجر کے حلوے سے تواضع کی گئی۔


شیئر کریں: