پی ڈی ایم رہنماؤں کو سزا نہ دینے پر خودکشی کی دھمکی مطالبہ آرمی چیف سے

شیئر کریں:

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماؤں کی خواہش رکھنے والا شخص درخت پر چڑھ گیا۔
سزائیں دینے تک وہ درخت پر ہی رہے گا اور سزا نہ دینے پر وہ خودکش کر لے گا۔

اسلام آباد میں شہری انوکھا احتجاج کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب کے سامنے اونچے تناور درخت پر چڑھا گیا۔
یہ شخص آرمی چیف سے مطالبہ کررہا ہے کہ پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو سزا دی جائے۔
اگر اس کا مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو وہ درخت سے کود کر اپنی جان دے دے گا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس شخص کو درخت سے نیچے اتارنے کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔
ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں جس میں میڈیا پر سستی شہرت کے لیے عموما لوگ ایسا کیا کرتے ہیں۔
بدقسمتی سے الیکٹرانک میڈیا بھی ایسے لوگوں کو بڑھا چڑھا کر اور ہیرو بنا کے پیش کرتا رہا ہے۔


شیئر کریں: