پی ٹی وی میں چیف نیوز اور مارکیٹنگ ہیڈ کی تعیناتی چیلنج

شیئر کریں:

پی ٹی وی کے چھ شعبوں کے سربراہان کی تعیناتیاں چیلنج کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے وفاق و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔
سیکریٹری اطلاعات اور چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کو آئندہ سماعت سے قبل پیرا وائز کمنٹس جمع
کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Parvaiz Akhter Bhatti VS FOP PTV Chief Appntment WP IHC
چیف نیوز اینڈ کرنٹ آفئیرز قطرینہ حسین،ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ کنٹنٹ خاور اظہر،
چیف ٹیکنالوجی آفیسر ناصر اے نقوی، چیف فنانس آفیسر عثمان باجوہ، چیف ڈیجیٹل آفیسر عاطف ظریف
اور چیف ہیومن ریسورس آفیسر طاہر مشتاق کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی وی یونین پرویز اختر بھٹی کی جانب سے علی نواز کھرل عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام تعیناتیاں ایک پرائیویٹ فرم کے ذریعے کی گئیں۔
قانون کے مطابق تعیناتیوں سے قبل آسامیاں مشتہر کی جانی تھیں لیکن اسیا نہیں کیا گا۔
تعیناتیوں سے پہلے سپریم کورٹ کے وضع کردہ اصولوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔
آسامیاں مشتہر کی جائیں تو ملک میں مہارت رکھنے والے افراد سامنے آسکتے ہیں۔
درخواست گزار نے تعیناتیوں میں شفافیت کو مدنظر نہ رکھنے پر تعیناتیاں کالعدم قرار دینے کی اپیل کی گئی ہے۔


شیئر کریں: