پی ٹی آئی امیدوار پی کے 99 حلیم زادہ وزیر گرفتار

پی ٹی آئی امیدوار پی کے 99 حلیم زادہ وزیر گرفتار

الیکشن کے دوران جلاؤ‌گھیراؤ‌ اور فائرنگ واقعات کے بعد تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں
جاری ہیں. بنوں میں پولنگ کے دوران شگئی مچن خیل پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کے الزام میں پولیس نے پی ٹی آئی پی حلقہ
پی کے 99 امیدوار حلیم زادہ وزیر اور ان کے 7 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا .
پولیس کے مطابق حلیم زادہ پولنگ اسٹیشن پر حملہ اور ہلڑبازی میں ملوث ہیں. حلیم زادہ سے 3 کلاشنکوف ، 2 پستول اور واقعہ میں
استعمال کی گئی شدہ گاڑی بھی قبضے میں لینے کا دعوی کیا گیا ہے.
پولیس نے گرفتاری کے بعد حلیم زادہ کوپولیس اسٹیشن منتقل کردیا . عدالت نے بھی ایک روزہ ریمانڈ دے دیا.