پی ایس ایل فائیو میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا فاتحانہ آغاز

شیئر کریں:

عمران عثمانی

پاکستان سپر لیگ 5 کا افتتاحی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت لیا.

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے برقی قمقموں کی روشنی میں ہائی وولٹیج شو نے متعدد مرتبہ پلٹا کھایا ، کبھی دفاعی چیمپئن کوئٹہ اور کبھی 2 مرتبہ کی ٹرافی ہولڈر اسلام آباد یونائیٹڈ جیت تی نظر آئی.

بلاشبە پہلے میچ کی تیزی ، سنسنی خیزی نے گرائونڈ میں موجود ہزاروں تماشائیوں کے ساتھ ٹی وی پر دیکھنے والے دنیا بھر کے کروڑوں شائقین کو اپنے حصار میں لئے رکھا

لیکن کوئٹہ کے بلے بازوں نے اختتامی لمحات میں 3 وکٹ سے میچ جیت کر فتح کو قدرے آسان بنادیا.

کوئٹہ کے کپتان سرفراز کی دعوت پر پہلے کهیلنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم اننگ پوری ہونے سے 5 گیندیں قبل 168 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

اننگ کا آغاز ہی تباہ کن تھا جب اوپنر کولن منرو پہلی ہی بال پر محمد نواز کا شکار بم گئے.

اس کے بعد لیوک رانچی اور ڈیوڈ میلان نے دوسری وکٹ پر 37 رنز کی شراکت قائم کی.

رونچی 13 گیندوں پر ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 23 رنز بناکر چلتے بنے.

ڈیوڈ میلان اور حسین طلعت نے اسکور کو آگے بڑھایا لیکن 106 پر حسین طلعت بھی 19 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کولن انگرام بھی 6 کے انفرادی اسکور کیساتھ پویلین لوٹ گئے۔

ڈیوڈ میلان حریف بائولرز کیلئے ٹف ٹائم دیتے رہے انہوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 64 رنز کی اننگ کھیلی ۔

اسکے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہ تھم سکا.

آصف علی 19، کپتان شاداب خان 8، فہیم اشرف 20 کیساته نمایاں رہے.

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، بین کٹنگ نے 3 اور سہیل خان نے 2 آوٹ کئے.

جواب میں کوئٹہ کا آغاز بھی ویسا ہی تها.

اوپنر جیسن رائے کهاتہ کھولے بنا ہی موسی کا شکار بنے.

شین واٹسن 15اوراحمد شہزاد 7 رنز بنا کر چلتے بنے تو 26 کے مجموعے پر 3 آوٹ ہوچکے تھے.

ناز ک ترین موقع پر کپتان سرفراز احمد نے 21 کی مدد سے اعظم خان کے ساتھ ملک اسکور 88 تک پہنچادیا.

سرفراز کے بعد 33 بالوں پر 59 کی قیمتی اننگ کھیلنے والے اعظم خان آئوٹ ہوئے تو اسلام آباد نے میچ میں واپسی کرلی.

130 پر 6 وکٹ کھونے کے بعد بین کٹنگ کے 12 گیندوں پر 22 اور سہیل خان کے 977 بالوں پر 18 رنز نے ہدف 9 گیندیں قبل ممکن بنوادیا.

ٹیم نے 171رنز 7 وکٹ پر فل سٹاپ لگایا.

محمد نواز نے بھی 13 گیندوں پر 23 کی قیمتی اننگ کھیلی.

محمد موسی 3 وکٹ لیکر کامیاب ترین گیند باز رہے.

4 وکٹ لینے والے محمد حسنین میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.


شیئر کریں: