پی ایس ایل سیزن فائیو کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

پی ایس ایل سیزن فائیو کی تیاریاں
شیئر کریں:

پاکستان سپرلیگ فائیو کی تیاریاں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں زور و شور سے جاری ہیں.
اگلے ہفتے شروع ہونے والے میگا ایونٹ کے لیئے غیر ملکی کھلاڑی کی آمد کا سلسلہ کچھ دنوں بعد شروع ہوجائے گا.

PSL Season Five preparations

پی ایس ایل سیزن فائیو کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیمزید پڑھیں:https://bit.ly/2Srcvr1#Khabarwalay #PSL5 #Cricket #HBL

Posted by Khabarwalay on Thursday, February 13, 2020

مگر پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کرنے والے ویسٹ انڈیز کے سابق اور پشاور زلمی کے موجودہ کپتان ڈیرن سیمی سب پہلے کراچی پہنچے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں.

انہوں نے جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا. ڈیرن سیمی نے پریکٹس سیشن میں جاندار شارٹ لگائے اور کھل کر اپنا بلا گھومایا.

اس موقع پر ڈیرن سیمی کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے. پاکستان انکا دوسرا گھر ہے

دوسری جانب 20 فروری کو پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے.

پی ایس ایل کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا.


شیئر کریں: