March 19, 2020 at 12:49 pm

پی آئی اے کے طیاروں میں ائیر ٹریفک کنٹرولر کے سسٹم میں اچانک خرابی پیدا ہوئی اور دونوں طیارے کچھ ہی فاصلے پہنچ گئے۔
ائر ٹریفک کنٹرولر نے کمونیکیشن ریڈ وائر لیس کے ذریعے آگاہ کیا۔
دو نو ں پا ئلیٹس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کر تے ہوئے طیاروں کو حادثہ سے بچالیا۔
پی آئی اے کی پر واز پی کے 352 کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی۔
دوسری پروازپی آئی اے کی پرواز پی کے 785 اسلام آباد سے لندن کی جانب گامزن تھی۔
دو نوں طیارے ساوتھ ریجن چیراٹ کوہاٹ کے اوپر سے گزر رہی تھی۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد آنے والی پر واز لینڈ نگ کے لیے بلندی سے نیچے آرہا تھا طیارہ 26 ہزار فٹ بلندی پر تھا۔
پی آئی اے کی لندن جانے والی پر واز 15000 فٹ بلندی پر تھی دونوں طیاروں کے در میان فاصلہ انتہائی کم رہ گیا تھا۔
پی آئی اے بوئنگ 777 اور ایئربس 320میں موجودTraffic Collision And Avoidance System (TCAS)سسٹم فعا ل ہو گیا تھا۔
دو نوں کپتانوں نے ایک دوسرے سے ریڈیو کمونیکیشن کے ذریعے رابطہ کیا اور دو نوں طیاروں کو بچایا۔
پی آئی اے کے کپتان نے اپنے جہاز کو تیزی سے نیچے کی طرف لے گیا اور دو سرے کپتان نے اپنے طیارے کو تیزی سے بلندی پر لے گیاتھا۔
سی اے اے نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
دو نو ں طیاروں کے آمنے سامنے آنے کا واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا تھا۔

Facebook Comments