پی آئی اے جہاز حادثہ 97 لاشیں نکال لی گئیں

شیئر کریں:

مسافر طیارے کے حادثہ میں 97 مسافروں کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
معجزانہ طور پر دومسافر اس تباہ کن سانحہ میں محفوظ رہے اور معمولی سے زخمی ہوئے ہیں۔

ظفر مسعود معجزانہ طور پر محفوظ رہے

رات گئے تک زخمیوں اور لاشوں کی تلاش کا کام جاری رہا اور اب پھر سے ملبہ ہٹایا جائے گا۔
امدادی کارروائیوں میں پاک فوج کے دستے ، رینجرز، سماجی تنظیمیں اور علاقہ کے افراد حصہ لے رہے ہیں۔
ملبہ سے 97 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور طیارہ گرنے سے تباہ ہونے والے مکان بھی کلیئر کر دیے گئے ہیں۔

سینئر صحافی انصار نقوی بھی جہاز پر سوار تھے

عید سے محض دو روز قبل اس حادثہ نے ہنستے بستے گھروں میں صف ماتم بچھا دی ہے۔
جمعہ کی دوپہر لاہور سے کراچی آنے والا قومی ائیرلائن کا طیارہ لینڈنگ سے چند لمحات پہلےائیرپورٹ
کے قریب رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر گیا۔

پائلیٹ نے جہاز کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکے اور جہاز مکانوں کی
چھتوں سے ٹکراتا ہوا گلیوں میں گر گیا۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کے گھیر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
جہاز پر عملے سمیت 99 مسافر سوار تھے اور ان میں سے دو خوش قسمت موت کو شکست میں کامیاب رہے۔
اسی جہاز پر سنیئر صحافی انصار نقوی بھی سوار تھے جو عید کی خوشیاں منانے بچوں کے پاس آرہے تھے۔


شیئر کریں: