پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو غیرملکی فنڈنگ؟

شیئر کریں:

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نواز الیکشن کمیشن کے ریڈار پر آگئی ہے۔ الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمشن ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے نمائندوں کو 26 نومبر کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں جماعتوں کو نوٹسز بھی جاری کر دیے۔ ن لیگ، پیپلزپارٹی کا اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے الگ الگ وقت مقرر کیا گیا ہے۔مسلم لیگ نواز اور پیپلزپارٹی پر امریکہ اور برطانیہ سے غیرقانونی فنڈنگ حاصل کرنے کا الزام ہے۔


شیئر کریں: