پیٹ میں‌ موبائل فون کیسے پہنچا؟

شیئر کریں:

ڈیجیٹل میڈیا کے اس دور میں انسان کی زندگی موبائل کے بغیر ادھوری یا نامکمل تصور کی جانے لگی ہے
جسے دیکھو وہ موبائل فون پر سرگرم رہتا ہے۔
گھر میں‌ اگر دس افراد ہیں تو سب ہی کے اپنے اپنے موبائل فون ہیں اور وہ اس پر مصروف رہتے ہیں۔
اس دور میں شائد ہی کوئی ایسا شخص ہو جس کے ہاتھ یا جیب میں‌موبائل فون نہ ہو اب تو لوگوں‌
کے پیٹ سے بھی موبائل نکلنے لگے ہیں۔

مصر میں ایکسرے کے دوران ایک شخص کے پیٹ میں‌ موبائل فون کا انکشاف ہونے پر ڈاکٹرز پریشان
ہو گئے کہ یہ شخص کیسے موبائل فون کے ساتھ زندگی گزار رہا ہے۔

مریض نے ڈاکٹرز کے سامنے اعتراف کیا کہ چھ ماہ قبل اس نے موبائل فون نگل لیا تھا اسے امید تھی کہ
جسم سے خود فضلہ کے ساتھ نکل جائے گا لیکن کوشش کے باوجود ایسا نہ ہوسکا۔

چھ مہنے تک اس نے برداشت کیا اور پھر جب کھانے پینے میں‌مسائل پیدا ہونے تو پریشانی بڑھنے لگی۔
باالاخر اسپتال پہنچا اور ڈاکٹرز سے مشورہ کیا جنہوں نے فوری طور پر آپریشن کر کے موبائل پیٹ
سے باہر نکالا۔ مریض کی حالت اب بہتر ہے اور وہ معمول کی زندگی گزار رہا ہے۔


شیئر کریں: