پیٹرول 12 اور ڈیزل 30 روپے سستا

کئی ماہ بعد عوام کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے کچھ ریلیف دے دیا۔ پیٹرول
12 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 30 روپے لٹر سستا کردیا گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی 12,12 روپے لٹر سستا کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ
میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو دیا گیا ہے۔