پیٹرول کی قیمت آدھی رات کو بڑھا دی گئی

شیئر کریں:

ایک بار پھر عوام پر آدھی رات کو پیٹرول بم گرادیاگیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہوا ہے اور
نوٹیفکیشن رات دو بجے کے قریب سامنے آیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے پنتالیس پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت دو سو سنتیس روپے تنتالیس پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے ایکسچینج ریٹ میں اضافے کو وجہ قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،جسکے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ڈیزل کی نئی قیمت 247روپے 43 پیسے فی لیٹر برقرارہے،مٹی کے تیل کی فی میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 02 پیسے فی لیٹر مقرر،نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے،لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجےسے ہو چکا ہے۔


شیئر کریں: