پیٹرول بچانے کے 11 طریقے جوآپ نہیں‌ جانتے

شیئر کریں:

گوکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے اور مزید بھی پیش گوئی کی
جارہی ہیں۔ مستقبل قریب میں قیمتیں کم ہونے کا کوئی امکان دیکھائی نہیں دیتا لیکن ایسے میں آپ بہتر
حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے پیٹرول کا خرچہ کچھ کم ضرور کرسکتے ہیں۔
خبروالے نے اس پر کام کیا ہے اور چند ایسے طریقے ہیں جن پر کاربند ہوکر آپ بھی پیٹرول کی
بچت کر سکتے ہیں۔

نیچے دیے گئے 11 پوائنٹس کو غور سے پڑھیں اور پھر سوچیں کیا اس پر عمل کرنا آسان ہے یا مشکل؟
گرمی کی شدت بھی روز بروز بڑھتی جارہی ہےایسے میں گاڑی کو زیادہ گرم نہ ہونے دیا جائے اور کوشش
کر کے سائے میں گاڑی پارک کی جائے تاکہ ٹھنڈی کرنے میں زیادہ پیٹرول صرف نہ کرنا پڑے۔

2۔ اسی طرح گاڑی میں مسلسل اے سی چلانے سے بھی گریز کیا جائے۔ گاڑی ٹھنڈی ہونے اور موسم میں
بہتری کے ساتھ ہی اے سی بند کردینا چاہیے اور کچھ وقت کے لیے باہر کی تازہ ہوا سے لطف اندوز
ہونا چاہیے

3۔ ہائی ویز پر ہونے کی صورت شیشے نیچے نہیں کرنے چاہئیں ایسے میں ہوا کے ساتھ شور اور مٹی
بھی گاڑی میں آئے گی۔ ساتھ ہی گاڑی کی مزاحمت بڑھنے پر پیٹرول بھی زیادہ صرف ہو گا۔

4۔ گاڑی میں پیٹرول صبح نکلتے ہوئے یا گھر جاتے ہوئے ڈلوانا چاہیے۔ موسم کے ٹھنڈے اور گرم کا
بھی پیٹرول پر اثر پڑتا ہے۔

5۔ ڈرائیو کرتے ہوئے بریک کا زیادہ اور سخت پیر سے استعمال بھی نا کیا جائے۔ بریک کے زیادہ
اور غیرضروری استعمال سے پیترول زیادہ استعمال ہوتا ہےاور بریک پیڈ بھی جلدی ختم ہوجاتے ہیں۔

6۔ اپنی گاڑی کی ڈگی یا ٹرنک کو غیرضروری سامان سے خالی رکھا جائے۔ گاڑی میں جتنا وزن کم ہو
گا پیٹرول کا استعمال بھی کم سے کم ہو گا۔

7۔ گاڑی آرام سے چلائی جائے۔ غیرضروری اسپیڈ دینے اور بار بار کی لائنز تبدیل کرنے سے بھی
گریز کیا جائےیہ بھی پیٹرول کے زیادہ استعمال کا سبب بنتیہے۔

8۔ جہاں موقع پر گاڑی کا انجن کچھ دیر کے لیے بند کردینا چاہیے۔ جب آپ کسی کا انتظار کر رہے ہوں
یا کہیں چند منٹ رکنا ہے تو کوشش کریں انجن بند رہے۔ اس سے پیٹرول کی بچت ہوتی ہے۔

9۔ گاڑی کے ٹائیرز میں ہوا برابر ہونی چاہیے۔ لہزا کم از کم مہینہ میں ایک مرتبہ ضرور ٹائرز کی ہوا
چیک کرائی جائے کیونکہ کم ہوا اور خراب ٹائرز بھی پیٹرول کا خرچہ زیادہ کرتے ہیں۔

10۔ گاڑی کی باقاعدہ طور پر سروس کرانی چاہیے۔ اس کا پیٹرول کی کھپت پر اچھا اثر پڑتا ہے۔

11۔ بہت زیادہ اسپیڈ دینے سے گریز کرنا ہوگا۔ منزل پر پہنچنے کے لیے آپ کو مقررہ وقت سے پہلے
نکلنا چاہیے تاکہ گاڑی کو غیرضروری اسپیڈ دینے کی ضرورت پیش نہ آئے ۔


شیئر کریں: