پیمرا نے بول نیوز پر پابندی عائد کردی

شیئر کریں:

بول نیوز کو عدلیہ مخالف مواد نشر کرنا مہنگا پڑگیا
پیمرا نے بول نیوز کا لائسنس معطل کردیا
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے بول نیوز کا لائسنس تیس دن کے لیے معطل کیا گیا ہے۔
بول نیوز کے اینکر سمیع ابراہیم نے اپنے پروگرام میں21 جنوری کو عدلیہ مخالف مواد نشر کیا تھا۔

سمیع ابراہیم نے رپورٹر میاں داود کے ساتھ مل عدلیہ میں تقرریوں
کے طریقہ کار پر چیف جسٹس اور دیگر جج صاحبان کے خلاف غیر مناسب تبصرہ کیا تھا۔
پیمرا کی جانب سے بول کو نوٹس جاری کیا گیا لیکن
بول نیوز نے عدلیہ مخالف مواد نشر کرنے پر معافی کی درخواست بھی دائر نہیں کی۔

چینل نے پیمرا میں الٹا موقف اپنایا کہ پروگرام میں مواد سپریم کورٹ اور پیمرا قوانین کی روشنی میں نشر کیا گیا۔
پیمرا نے کارروائی کرتے ہوئے بول نیوز کا تیس دن کے لیے لائسنس معطل کر دیا ہے۔
چینل کو دس لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
پیمرا کے فیصلے کا اطلاق فوری ہوگا۔ پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو
بول نیوز کی نشریات فوری بند کرنے کے لیے احکامات بھی جاری کردیے ہیں


شیئر کریں: