پیرس میں وزیر آباد کا نوجوان جاں بحق

شیئر کریں:

(وزیر آباد سے ایوب چوہان)

گوجرانوالہ ضلع کے صنعتی شہر وزیرآباد کا سپوت فرانس میں دماغ کی شریاں پھٹ جانے کی وجہ سے انتقال کر گیا۔
نواحی علاقہ لویری والا کا 23 سالہ عمیر آصف گھر والوں اور اپنا مستقبل سنوارنے کا خواب لے کر فرانس گیا تھا۔

والدین کا سہارا عمیر 6 سال پہلے ناجانے کیا کیا جتن کر کے پیرس پہنچا تھا۔
عمیر آصف پیرس میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فاسٹ فوڈ سنٹر پر ملازم تھا دو روز پہلے اچانک بیمار ہوا اور دوران علاج انتقال کر گیا۔

عمیر کی میت پاکستان بھیجنے تک پیرس کے اسلامک مرکز کے سرد خانہ میں رکھی گئی ہے۔
کورونا وائرس کی وبا کے باعث دنیا بھر کو لاک ڈاؤن کا سامنا ہے اور بیشتر ممالک نے پروازیں بھی بند کر رکھی ہیں۔
پاکستان نے بھی اپنی پروازیں بند کی ہوئی ہیں اور مستقبل قریب میں میت پاکستان لائے جانے کے امکانات انتہائی معدوم ہیں۔
عمیر کے والدین کہتے ہیں کورونا وائرس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے میت وطن لانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
خیال رہے ضلع گوجرانوالہ سے بڑی تعداد میں نوجوان یورپ کا رخ کرتے ہیں اور غیر قانونی طریقوں سے جانے کی کوشش میں کئی مرتبہ ناخوشگوار واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں۔
پچھلے دنوں فرانس اور اسپین میں انہی علاقوں کے دو نوجوان آپس کی لڑائی میں قتل کر دیے گئے تھے۔


شیئر کریں: