پیراویٹرنری انسٹی ٹیوٹ کروڑ لعل ایسن لیہ میں‌ نئے بلاکس کا افتتاح

لاہور سے اجلال زیدی

ویٹرنری یونیورسٹی لا ہورکے سب کیمپس پیرا ویٹرنری انسٹی ٹیو ٹ کروڑ لعل ایسن لیہ میں نئے تعمیر ہونے
والے اکیڈمک بلاک، نسیم ہال، اینیمل شیڈزاور ہاسٹل کاافتتا ح کر دیا گیا.
افتتاحی تقریب کی صدارت سا بق وزیر ملک احمد علی اولکھ نے کی ساتھ ہی اکیڈمک بلاک اورنسیم ہا ل کا افتتا ح بھی کیا.وائس
چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے اسٹو ڈنٹس ہا سٹل کا افتتا ح کیا۔

تقریب میں موجوددیگر اہم شخصیات میں وا ئس چانسلر یونیورسٹی آف لیہ پروفیسر ڈاکٹر دین محمد زا ہد،پر نسپل پیرا ویٹر نری انسٹی ٹیو ٹ
کرو ڑ لعل ایسن لیہ ڈاکٹرابصار احمد، پر نسپل سیواس جھنگ پروفیسر ڈاکٹر فیا ض قمر،پرا جیکٹ ڈائر یکٹر شا ہنواز بخاری کے علاوہ فیکلٹی
ممبران، طلبہ اورکسا نو ں کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔
اکیڈمک بلاک دور حا ضر کی جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ سہو لیات سے آرا ستہ ہے. اعلی طر ز کے کلا س رومز، لائبر یری، لیبا رٹری،
سیمینار رومز، آپریشن تھیٹر اور کانفرنس ہا ل مو جود ہیں. نسیم ہال ایک بڑے ہال پر مشتمل ہے۔ طلبہ کو پیرا ویٹر نری انسٹی ٹیو ٹ کرو ڑ
لعل ایسن لیہ میں رہا ئشی سہو لیات مہیا کرنے کے لیے اسٹو ڈنٹس ہاسٹل بھی تعمیر کیا گیا۔اس پرا جیکٹ پر 12کروڑ اور 36 لاکھ رو پے
کی لاگت آئی. اس کی تعمیر دو سا ل میں مکمل ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ملک احمد علی اولکھ نے کہا ملک میں دودھ اور گوشت کی پیدا وار بڑ ھانے میں لائیو اسٹاک سیکٹر
انتہا ئی اہمیت کا حا مل ہے. پاکستان دنیا میں چوتھا بڑ ا دودھ پیدا کرنے والا ملک ہے۔طلبہ کو تھیوری کے ساتھ عملی تر بیت
دینے کے لیے پیرا ویٹر نری انسٹی ٹیو ٹ لیہ میں لیبار ٹری، کلینک اور آپریشن تھیٹر کا قیام انتہا ئی سود مند ثا بت ہو گا.
مویشی پال حضرات کی بہت بڑی تعداد بھی ان سہو لیات سے مستفید ہو گی۔اُ نہو ں نے دور حا ضر کی جدید سہو لیات سے مزین
بلڈنگ قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنے پریو نیورسٹی لیڈر شپ کی گراں قدر کا وشو ں کو سرا ہا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا ویٹر نری یونیورسٹی نے حا ل ہی میں ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن کی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2024
کے مطابق دنیا بھر کی جامعات میں 801-1000 کی نما یا ں پو زیشن حا صل کی. پاکستان بھر کی جامعات میں نویں اور پنجاب بھر
کی جامعات میں تیسری پوزیشن بھی حا صل کی ہے۔ جس کا سہرا فیکلٹی اور سٹاف کی اجتما عی کا وشو ں کو جاتا ہے.
ویٹر نری یونیورسٹی کے 70 فیصد فیکلٹی ممبران پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز ہیں۔ پیرا ویٹر نری انسٹی ٹیوٹ کروڑ لعل ایسن لیہ بہت
تیزی سے اپنی تر قی کی منا زل طے کر رہا ہے. مستقبل قریب میں ما ئکرو بیا لو جی، زووالو جی اور میڈیکل لیب ٹیکنا لو جی کے
ڈگری پروگرامز بھی شرو ع کرے گا۔

پروفیسر نسیم احمد نے کہا یونیورسٹی اپنے طلبہ کی تعلیم و تر بیت کے ساتھ ساتھ اُن کو ٹرینڈ گریجو یٹس اور پیرا ویٹس بنا نے،اُن میں فیلڈ
سے متعلقہ پیشہ وا رانہ عملی صلا حیتو ں کو اُ جا گر کرنے اور کپیسٹی بلڈنگ کی طر ف خصو صی تو جہ دے رہی ہے . یہ طلبہ نا صرف
پولٹری، ڈیری، میٹ، اور فو ڈ صنعتوں میں بطور ما ہر افرا دی قوت اپنی ذمہ داریا ں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں بلکہ
ملک کو معا شی طور پر مستحکم بنا نے میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ملک احمد علی نے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد سمیت دیگر احباب کے ہمراہ پیرا ویٹر نری انسٹی ٹیو ٹ کرو ڑ لعل ایسن لیہ کے نئے شعبوں
، کلینک، کلاس رومز، اینیمل شیڈ اورلیب کا دورہ کیا . وہا ں مو جود سہو لیات کا جائزہ لیا .
اس مو قع پر مویشی پال حضرات کے جانوروں کو علا ج معا لجے کی طبی سہولیات دینے کے لیئے 24/7 مو با ئل ویٹر نری
سروس کا بھی آ غاز کیا گیا۔