پہلی عالمی میڈیا کانگریس اختتام پزیر ہوگئی

شیئر کریں:

رپورٹ ارباب جہانگیر ایدھی

نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر شیخ منصور بن زاید النہیان کی سرپرستی میں منعقدہ گلوبل میڈیا کانگریس کا پہلا ایڈیشن اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ اس تقریب کا انعقاد “میڈیا کے شعبےکے مستقبل کی تشکیل” کے عنوان کے تحت ایدنک گروپ نے امارات نیوز ایجنسی (وام ) کے اشتراک سے کیا تھا۔ کانگریس کے پہلے ایڈیشن میں 13,656 سے زیادہ افراد نے شرکت کی جس میں 42 ممالک کے 192 سے زیادہ میڈیا اداروں کے نمائندون اور 1,200 میڈیا ماہرین نے شرکت کی۔
کانگریس میں مقامی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے درمیان 10 سے زائد تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے۔ تین روزہ تقریب کے دوران میڈیا کی متعدد اختراعات بھی شروع کی گئیں۔ وام کے ڈائریکٹر جنرل اور گلوبل میڈیا کانگریس کی اعلیٰ انتظامی کمیٹی کے چیئرمین محمد جلال الرئیسی نے بین الاقوامی میڈیا کے اجتماع کی کامیابی کے لیے شیخ منصور کی حمایت اور سرپرستی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تقریب نے میڈیا کے شعبے سمیت بہت سے شعبوں کے مستقبل کی تشکیل کے دارالحکومت کے طور پر عالمی سطح پرمتحدہ عرب امارات کے تشخص کو فروغ دینے میں مدد فراہم کی ہے۔
کانگریس میں میڈیا کے منظر نامے کو تشکیل دینے اور دنیا کے مختلف ممالک کے ذہنوں،تجربات اور مہارتوں کے حامل لوگوں کو ایک چھت تلے میزبانی کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی میڈیا پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔ میڈیا کے شعبے میں رہنماؤں، علمبرداروں، اثر و رسوخ رکھنے والوں اور ماہرین کی ایک کہکشاں کو جمع کرنے اور مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کو فروغ دینے کے لیے سفارشات تیار کرنے میں اس کے اہم بین الاقوامی کردار کو اجاگر کیا۔
گلوبل میڈیا کانگریس کے پہلے ایڈیشن نے اہم مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی توجہ مبذول کی اور اس کے ایجنڈے میں 40 پینل مباحثے اور 30 سے زائد ورکشاپس شامل ہیں جن میں 162 شرکاء نے شرکت کی۔


شیئر کریں: