پہلا 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس طغرل کو پاک بحریہ میں شامل

شیئر کریں:

پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے پہلے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس طغرل کو پاک بحریہ میں شامل
کرلیا گیا ہے. پی این ایس طغرل کی کمشننگ تقریب ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چائنہ میں منعقد ہوئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق تقریب کے مہمان خصوصی تھے. پی این ایس طغرل
مہلک جنگی ہتھیاروں اور جدید آلات سے لیس ہے. یہ جہاز سطح آب، زیر آب اور فضا میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے
کی صلاحیت رکھتا ہے.

اس طرز کے مزید تین جہاز تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں جو عنقریب پاک بحریہ میں شامل ہوں گے. پاکستانی سفیر
معین الحق نے کہا کہ پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے خطے میں امن و استحکام کی کاوشوں
میں مزید بہتری آئے گی. جدید سامان حرب سے لیس جہاز کی تیاری پاک چین دوستی کا نیا باب ہے۔


شیئر کریں: