پولیو ٹیم پر کرک میں انسان دشمنوں کی فائرنگ پولیس اہل کار شہید

شیئر کریں:

نئی نسل کو موذی مرض پولیو سے محفوظ رکھنے والے رضاکار اور ان کی سیکیورٹی پر مامور
اہل کار محفوظ نہیں رہے۔
خیبرپختونخواہ کے علاقے کرک میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تھانہ یعقوب شہید تخت نصرتی کی حدود گڑدی بانڈہ میں انسداد پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار شہید ہو گیا اور پوری ٹیم محفوظ رہی۔
خیال رہے خیبر پختوںخواہ میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے معمول بن چکے ہیں۔

ملک بھر کی طرح کی جھنگ میں بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز

حکومت نے ملک بھر میں 11 جنوری سے پانچ روز مہم شروع کی ہے بچوں کو پولیو سے محفوظ
رکھنے کے لیے ویکسین کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔


شیئر کریں: