پولیس کی قربانی سے اسٹاک ایکس چینج پر حملہ ناکام6شہید 4 دہشت گرد ہلاک

شیئر کریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حملہ آور دہشت گردوں کی داخلے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔
پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں داخلی دروازے پر ڈیوٹی پر موجود کراچی پولیس کا سب انسپکٹر شاہد
دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی بروقت کاروائی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں
موجود تمام عملہ اور عمارت بڑی تباہی سے محفوظ رہی۔

حملہ آور دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ اور دستی بم حملے میں چار سیکیورٹی گارڈ ، ایک پولیس اہل کار
اور ایک شہری بھی شہید ہوا۔

پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے پاس موجود جدید اسلحہ ہینڈ گرینڈ اور دہشت گردی میں
استعمال ہونے والے بارود اور دیگر اشیاء کو قبضے میں لے لیا گیا۔

پولیس اور رینجرز نے سرچنگ کا عمل مکمل کر کے علاقے کو کلئیر قرار دے دیا ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق چار دہشت گرد اسلحہ اور دستی بموں سے لیس ہوکر عمارت میں داخل ہوئے۔
حملہ آوروں نے اسٹاک ایکسچیج کے اندر داخل ہوتے وقت باہر چوکی پر دستی بم سے حملے کیئے۔

دستی بم کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ بھی کی جس سے اسٹاک ایکسچینج کے مرکزی دروازے
پر تعینات سیکیورٹی گارڈ اور پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوئے۔

پولیس نے اندر داخل ہونے والے 2 دہشت گردوں کو گیٹ پر ہی جہنم واصل کیا۔
دو مزید دہشت گرد اندر آئے تو چوکی پر موجود سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی
جس سے دو مزید دہشت گرد مارے گئے۔

دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں خود کار اسلحہ اور دستی بم ملے ہیں،دہشت گرد
مکمل ریکی کے بعد تیاری کے ساتھ آئے تھے۔
دہشت گردوں سے پانی ، جوس اور چنے کے پیکٹس بھی ملے ہیں۔


شیئر کریں: