March 24, 2020 at 3:52 pm

کراچی میں پولیس کو ڈرانے دھمکانے والے صحافی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بنی بخش پولیس کو دھمکیاں دینے والا جعلی صحافی نکلا، ملزم آصف عرف بلیچ ایم کیو ایم لندن کا بھتہ خور نکلا ۔
ملزم دفعہ 144 کی پابندی کے باوجود زیر تعمیر عمارت پر کام جاری رکھے ہوئے تھا۔
پولیس کے روکنے پر ملزم نے سنگین دھمکیاں دینے لگا جس پر اسے حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم سابقہ ایم کیو ایم دور میں قتل وغارت اور بھتہ کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔
ملزم بلڈروں کو دھمکا کر بھتہ وصولی میں بھی ملوث ہے اور علی عرف میلا لینڈ والے گروپ کے ذریعے بلڈروں کو بلیک میل کرتا تھا۔
علی عرف میلا اور آصف عرف بلیچ رینجرز کے نام سے بلڈروں اور عوام کو دھمکاتے تھے۔
ملزم 2013 کے آپریشن کے دوران گرفتار ہوا اور رہائی کے بعد کافی عرصہ روپوش رہا۔
ملزم اس سے قبل عابد چئیرمین کا فرنٹ مین کے نام سے پہچانا جاتا تھا۔
ملزم غیر قانون عمارتوں کی تعمیرات میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ ایس بی سی اے کے افسران سے تعلقات کے باعث بلڈروں کو بلیک میل کرتا تھا۔
ذرائع کا کہنا اینٹی کرپشن میں زیر تفتیش گارڈن ویسٹ کی تمام عمارتوں کی تعمیر میں آصف بلیچ ملوث رہا ہے۔

Facebook Comments