پولیس افسران کی دوڑیں لگ گئیں، خیبرپختونخواہ میں تعلیمی اسناد کی چیکنگ

شیئر کریں:

سپریم کورٹ اف پاکستان کے حکم پر خیبرپختونخواہ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے
تمام پولیس اہلکاروں کے تعلیمی اسناد چیک کرنے کا حکم دے دیا۔
ثنااللہ عباسی نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں تمام پولیس اہلکاروں کے تعلیمی اسناد کی چیکنگ اور
تصدیق کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ اس سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس پشاور سے باقاعدہ اعلامیہ جاری
کردیا گیا ہے۔

صوبے کے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت دی گئی ہےکہ وہ اپنی کمانڈ میں کام کرنے والے تمام پولیس اہلکاروں کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کا عمل فی الفور شروع کریں اور اس عمل کو شفافیت کے ساتھ مکمل کرکے ایک مہینے کے اندر اندر سنٹرل پولیس آفس پشاور رپورٹ بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


شیئر کریں: