March 26, 2020 at 1:58 pm

پاکستان پوسٹ آفس کراچی کی حیدری برانچ نے پنشرز کی سہولت کے لئے احسن قدم اٹھایا ہے۔
پاکستان پوسٹ کراچی کا عملہ پنشنرز کو ادائیگی ان کے گھروں پر ہی کررہا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سب کچھ بند ہے اور لوگوں کو گھروں پر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ایسی صورت حال میں پوسٹ آفس کے ملازمین قومی اور سرکاری فریضہ سمجھ احسن طور پر انجام دے رہے ہیں۔
سید نعیم علی کی نگرانی میں پاکستان پوسٹ حیدری کی ٹیم پینشنرز کا خیال رکھ رہی ہے۔

پوسٹل ملازمین اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر امور کار خیر میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
موجودہ صورت حال میں سرکاری ریٹائرڈ ملازمین پنشن کے حصول کے لئے پریشان تھے لیکن انہیں اس کرب سے
پاکستان پوسٹ کے درد دل رکھنے والے عملے نے نجات دلادی ہے۔
یاد رہے ایسی ہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنے لوگوں کو مصیبت میں خیال رکھتی ہیں۔

Facebook Comments