پنڈی ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت، شان اور بابر کی سنچریاں

Cricket
شیئر کریں:

راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط سے مضبوط تر ہوگئی ہے۔

پہلے ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی پاکستان کے نام رہا، پہلی وقت صرف دو رنز پر گرنے کے بعد شان مسعود اور اظہر علی نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔

مزید پڑھیئے:پاکستانی ہیڈ کوچ مصباح الحق فواد عالم سے ڈرتے ہیں

ان فارم بیٹسمین عابد علی اپنا کوئی کھاتہ کھولے بغیر پولین لوٹ گئے۔

پاکستان کو دوسرا نقصان 93 رنز پر اس وقت ہوا جب اظہر علی 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پھر 205 رنز کے مجموعی اسکور پر شان مسعود شاندار سنچری 100 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے:بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم 233 رنز آؤٹ ہو گئی

بابر اعظم نے بھی اپنی سنچری مکمل کی اور 143 رنز بنا کرناٹ آوٹ ہیں ان کا ساتھ اسد شفیق دے رہے ہیں انہوں نے اپنے کیرئر کی 27ویں نصف سنچری مکمل کی وہ 60 رنز پر ناٹ آوٹ ہیں۔

مزید پڑھیں:سندھ کے 2 کھلاڑی 3 سال بعد قومی ٹیم میں شامل

دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 342 رنز بنا لیے ہیں۔
اس طرح پاکستان ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف 109 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے ابھی اس کی 7 وکٹس باقی ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستانی ہیڈ کوچ مصباح الحق فواد عالم سے ڈرتے ہیں

جمعہ کو پہلے روز پاکستان نے بنگلہ دیش کو 233 رنز پر آل آؤٹ کر دیا تھا۔


شیئر کریں: