پنجاب یونیورسٹی کی چھٹیاں اور سمسٹر کی تیاری

شیئر کریں:

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے گرمیوں کی چھٹیوں اور سمسٹر امتحان سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں۔
آن لائن کلاسز 31 مئی تک جاری رہیں گے اور یکم جون سے 9 اگست تک پنجاب یونیورسٹی میں
گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی،
سمسٹر کے حتمی امتحانات 26 اگست سے 6 ستمبر کے دوران لئے جائیں گے۔
کورونا کے باعث کلاسز نہ لے سکنے والے طلباء کے لئے 10 سے 24 اگست تک
خصوصی روایتی کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔
خصوصی کلاسیں حالات کی بہتری اور حکومت کی اجازت سے مشروط ہوں گی۔
یونی ورسٹی انتظامیہ کو روایتی اور ایم سی کیوز بیسڈ آن لائن امتحان کی تیاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اگر یونیورسٹی 23 اگست تک کھل گئی تو روایتی انداز میں سمسٹر امتحان لیا جائے گا۔
ترجمان پنجاب یونیورسٹی خرم شہزاد کے مطابق اگر 23 اگست تک یونیورسٹی نہ کھلی تو
سمسٹر کا آن لائن امتحان لیا جائے گا۔
جو طلباء کسی وجہ سے آن لائن امتحان میں شریک نہ ہو سکے وہ یونیورسٹی کھلنے
پر روایتی امتحان دے سکیں گے۔


شیئر کریں: