کراچی ملک بھر کے لوگوںکے لیے سائبان کی حیثیت کا درجہ رکھتا ہے اور سب ہی اپنے بانہوں میں
لے لیتا ہے. اسی طرح جرائم پیشہ افراد نے بھی کراچی کو غیرقانونی طریقے سے دولت سمیٹنے کا ذریعہ
بنا رکھا ہے.
شارٹ کٹ کے ذریعے امیر بننے کے لیے ملک کے دور دراز علاقوں سے جرائم پیشہ افراد کراچی کا
رخ طویل عرصے سے کررہے ہیں. بعض اوقات پکڑے بھی جاتے ہیں اور کبھی کبھی مقابلوں میں
بھی مارے جاتے ہیں.
ایسا ہی ایک واقعہ سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاںاے وی ایل سی گلشن II ڈویژن
کے ہاتھوں ملزم مارا گیا. جب اس کا ریکارڈ چیک کیا گیا تو معلوم ہوا ملزم کے خلاف پنجاب میں 21
مقدمات درج ہیں.
ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے ملزم کے خلاف گوجرہ، ساہیوال،
خانیوال اور میاں چنوں میں مقدمات درج ہیں.
کراچی سے گاڑیاں چھیننے اور چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث تھا. ملزم افتخار پولیس کو انتہائی مطلوب
تھا.مقابلے میں جب مارا گیا تو اس کے پاس گلبرگ سے چھینی ہوئی گاڑی تھی اس سے اسلحہ بھی ملا.
پنجاب کے جرائم پیشہ افراد کراچی کا رخ کرنے لگے
