پنجاب میں گونجنے والا نام محسن نقوی کون ہے؟

شیئر کریں:

صحافت سے اپنا کیرئیر شروع کرنے والے سید محسن رضا نقوی کا نام پچھلے چند روز سے زبان زد عام ہے
1978 کو لاہور میں پیدا ہوئے. آبائی تعلق جھنگ سے ہے. سید گھرانے کے چشم و چراغ محسن نقوی نے اپنی
ابتدائی تعلیم کریسنٹ ماڈل اسکول لاہور سے مکمل کی. پھر گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا یہیں سے
گریجویشن کرنے کی.
اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا کی ریاست میامی کی اہائیو یونیورسٹی چلے گئے جہاں انہوں نے صحافت میں ڈگری
مکمل کی اور سب سے بڑے معتبراور مقبول نیوز ادارے سی این این میں بطور پروڈیوسر شمولیت اختیار کی.
اور ترقی پا کر کم عمر ترین ریجنل ہیڈ ساوتھ ایشیا بننے کا اعزاز حاصل کیا.
سال 2008 میں آپ نے صرف تیس سال کی عمر میں سٹی نیوز نیٹ ورک کی بنیاد رکھی. سٹی نیوز نیٹ ورک
نے قومی سطح کی خبروں کے لیے 24 نیوز ڈیجیٹل ، فیصل آباد کے لیے سٹی فورٹی ون ، جنوبی پنجاب کے لیے
“روہی ٹی وی ” کراچی کے لیے “سٹی 21” اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے “یو کے 44″ نامی چینلز
بنائے. اسی ادارے نے ایک مقامی روزنامے ” ڈیلی سٹی 42″ کا بھی اجرا لاہور سے کیا.
ساتھ ساتھ محسن نقوی نے سماجی کام بھی جاری رکھے اور پھر سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھا.


شیئر کریں: