پنجاب میں پھر 3 سالہ بچی سے زیادتی

شیئر کریں:

پنجاب میں بچیوں سے زیادتی کے واقعات روکنے میں پولیس ناکام ہوچکی ہے۔ آئے روز کسی نہ کسی علاقے سے کوئی کیس سامنے آجاتا ہے۔ ایک اور تازہ واقعہ گجرات کی تحصیل ہنڈی بھٹیاں میں پیش آیا جہاں گاوں سندھواں تارڑ میں تین سالہ معصوم بچی سے ہمسائے نے مبینہ زیادتی کی ہے۔

آر پی او گجرات کے مطابق بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 3سالہ حرم فاطمہ کو ہمسائے زین نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ آر پی او گجرات نے دلخراش واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او حافظ آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
آر پی او گجرات محمد اختر عباس کے مطابق ملزم زین کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایسے گھناونے واقعات کا تواتر کے ساتھ ہونا ہمارے معاشرہ کے منہ پر کلنگ کے داغ کے مترادف ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پولیس درندہ صفت انسانوں کو عبرت کا نشان بنادے۔


شیئر کریں: