پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی مگر ڈور اور پتنگ آن لائن دستیاب

شیئر کریں:

گوجرانوالہ:تھانہ دُھلے پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی ، پولیس نے آن لائن پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرنے والے 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ملزموں سے 500سے زائد پتنگیں اور درجنوں ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں۔

ایس ایچ او عرفان منور بِھنڈر کے مطابق پکڑے گئے ملزموں میں مُراد باجوہ، حماد مُغل اور اویس مُغل شامل ہیں ملزمان آن لائن پتنگ 65 روپے جبکہ کیمیکل ڈور کی گوٹیں 1400سے لے کر 8500 روپے میں فروخت کررہا تھا۔ملزم واٹس ایپ اور فیس بُک پر مختلف ناموں سے پیچ اور گروپس بنا کر گھناونا دھندا کرتے تھے۔


شیئر کریں: