پنجاب میں آج اور کل طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے پنجاب میں آج اور کل شدید طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے. ڈیرہ غازی خان کے
پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متعدد مقامات پر حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔ کچے مکانات مٹی
کا ڈھیر بن گئے ہیں. فصلیں تباہ اور نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں۔
ڈیرہ بگٹی کے ندی نالوں میں طغیانی کے بعد سڑکوں پر ٹریفک معطل ہو گیا۔ آواران میں متعدد گاڑیاں برساتی
ریلے میں بہہ گئیں، مقامی افراد نے خواتین اور بچوں سمیت 31 افراد کو ریسکیو کرلیا۔
کوئٹہ اور کوہلو سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں رات گئے بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
مانسہرہ میں موسلادھار بارش سے مکان کی چھت گرگئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔