محسن پنجاب کا ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آگیا. کسی بھی سرکاری محکمے کے شہید ہونے والے افسر یا ملازم کے
لواحقین کو پولیس شہداء پیکیج کے برابر امدادی پیکیج دیاجائے گا. وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سرکاری محکمو ں
کے شہیدہونے والے ملازمین کے لواحقین کے لئے پولیس شہداء پیکیج کے برابر امدادی پیکیج دینے کی اصولی
منظوری دے دی.
زخمی سرکاری ملازم کو بھی پولیس پیکیج کے برابر امدادی پیکیج دیا جائے گا. وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری
کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی دے دی. کمیٹی حتمی سفارشات تیار کرے گی اور کیسز کا
جائزہ لے گی.
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا13واں اجلاس ہوا.
اجلاس میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ایکسائز انسپکٹر محمد رفیع کے لواحقین اور زخمی انسپکٹر ثناء اللہ بھٹی
کے لئے مالی امداد کا کیس پیش کیاگیا.
پنجاب کے اب گاؤں بھی چمکیں گے، محسن نقوی کا بڑا فیصلہ
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مالی امداد کے کیس پر فوری نظر ثانی کا حکم دیا اور امدادی پیکیج کو پولیس شہداء پیکیج کے
برابر کرنے کی ہدایت کی. وزیراعلیٰ نے محکمہ ایکسائز کے شہید انسپکٹرمحمد رفیع کے لواحقین اور زخمی ایکسائز
انسپکٹر ثناء اللہ بھٹی کے لئے پولیس پیکیج کے برابر پیکیج کی منظوری دی.
واضح رہے کہ رحیم یار خا ن میں منشیات فروش کی فائرنگ سے ایکسائز انسپکٹر محمد رفیع شہید اور انسپکٹر ثنا ء اللہ
بھٹی شدید زخمی اور معذور ہوگئے تھے. شہید ایکسائز انسپکٹر محمد رفیع کی اہلیہ کینسر کی مریضہ ہیں.
کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر،
منصور قادر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈاور
متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوئے.