پنجاب انجنیئرنگ اداروں کے انٹری ٹیسٹ کا نتیجہ 8 اگست کو جاری ہو گا

شیئر کریں:

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے زیر اہتمام صوبہ پنجاب کے انجینئرنگ
اداروں اوریو ای ٹی کے الحاق شدہ کالجز میں داخلہ برائے بی ایس سی انجینئرنگ اور
بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی کیلئے مشترکہ انٹری ٹیسٹ ہوئے۔

ورچوئل یونیورسٹی کے 110 سینٹرز میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے۔
34 ہزار 381 طلباء نے ٹیسٹ میں حصہ لیا انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 8 اگست کو کیا جائے گا۔
کورونا وائرس کے باعث رواں برس یونیورسٹی نے آن لائن انٹری ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ورچوئل یونیورسٹی سے معاہدہ کیا گیا اور ٹیسٹ سے قبل تمام طلباء کیلئے موک ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔
طلباء اپنے نتائج یوای ٹی کے ویب سائٹ admission.uet.edu.pk پر دیکھ سکیں گے۔


شیئر کریں: