پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن نے دھرنے کا اعلان کردیا

شیئر کریں:

(پشاور آفتاب مہمند)

پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) نے تمام آن لائن کلاسز کے بائی کاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پیوٹا نے حکومت کی جانب سے اساتذہ کی تعیناتی اور ترقی پر پابندی مسترد کرتے ہوئے پیر سے آن لائن کلاسز
اور امتحانات سمیت ہر قسم کی تعلیمی سرگرمی کے بائی کاٹ کا اعلان کر دیا۔

اس بات کا فیصلہ پیوٹا کی ایگزیکٹیو باڈی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، کابینہ کے ارکان آن لائن شریک ہوئے
اور پروفیسر ڈاکٹر فضل ناصر نے صدارت کی۔

فیصلہ کیا گیا کہ پابندی ہٹائے جانے اور کنٹریکٹ اساتذہ کی تجدید ملازمت تک بائی کاٹ جاری رہے گا
اور تمام مطالبات پورے ہونے تک ٹیچرز کمیونٹی سنٹر کی سامنے دھرنا دیں گے۔

پیوٹا ایگزیکٹیؤ کی جانب سے اساتذہ کو دھرنے میں شرکت اور اس دوران ایس او پیز پر
عمل درآمد یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔

پاکستان بھر اور بلخصوص خیبر پختونخوا کی جامعات کا موقف ہے کہ حکومت کی جانب سے گاہے بگاہے
سامنے آنے والے اعلامیے ایک جانب یونیورسٹی کی خود مختاری میں مداخلت ہے تو دوسری جانب ان
غیر قانونی حکومتی پابندیوں سے اساتذہ کی تعیناتی اور ترقی سمیت متعدد اہم اقدامات تاخیر کا شکار ہیں۔


شیئر کریں: