March 19, 2020 at 2:00 pm

کورونا سے جہاں پوری دنیا خوفزدہ ہے وہی سوشل میڈیا میں ہر طرح کی حرکتیں بھی عام ہوگئی ہیں۔
کورونا وائرس کے بارے میں خوف پھیلانے والے کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیاہے۔
پشاور میں ملزم محمد سعید نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کی تھی۔
ویڈیوں میں ملزم نے کرونا وائرس کو پھیلانے کی دھمکی دی تھی۔
ملزم نے ویڈیو میں دھمکی دی تھی کہ پشاورمیں دو سو لوگوں میں کرونا وائرس کو پھیلاوں گا۔
حکومت مجھے روک کر دکھائے۔
ملزم کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کرلیا۔
ملزم کے خلاف پولیس تھانے میں ایف آئی درج کردی گئی۔

Facebook Comments