پشاور سمیت خیبرپختونخواہ کے تعلیمی اداروں پر دہشت گردوں کے حملوں کا خدشہ

شیئر کریں:

خیبرپختونخواہ کی جامعات اور بڑے تعلیمی اداروں پر دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کا خطرہ ہے۔
صوبائی محکمہ داخلہ نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے ایک الرٹ جاری کردیا ہے۔
حملے کے خدشہ کی پیشگی اطلاع دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغانستان سے کمانڈر مزمل چارسدہ
کے علاقے میں پہنچ گیا ہے۔

افغان دہشت گرد گروپ پشاور میں کارروائی کا منصوبہ بندی کر چکے ہیں اور یہ مزمل اسی
سلسلے میں پاکستان پہنچا ہے۔
پشاور بھر کے تمام پولیس افسران اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اور تعلیمی
اداروں کے حکام کو تھریٹ الرٹ سےمتعلق مراسلہ بھیجا جا چکا ہے۔
محکمہ داخلہ نے تمام اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات کرانے کی ہدایات کی ہے۔
ہائیرایجوکیشن خیبرپختونخوا نے بھی تمام جامعات ودیگر تعلیمی اداروں کومراسلہ کےذریعےآگاہ
کرتے ہوئے ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہے۔

خیال رہے دہشت گرد آرمی پبلک اسکول میں‌ ڈیڑھ سو زائد بچوں کو شہید کر چکے ہیں


شیئر کریں: