پاکستان سپرلیگ فرنچائز پشاور زلمی کے زیر اہتمام ززلمی ٹیلنٹ ہنٹ کا پہلا اور اہم مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا.
حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں ہونے والے چار روزہ ٹرائلز میں دس ہزار سے زائد نوجوان کرکٹرز
نے رجسڑیشن کرائی.
پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق، ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم ، زلمی اسٹار کامران اکمل سلیکشن پینل میں
شامل تھے جنہوں نے اوپن ٹرائلز میں شریک نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو جانچا اور بہترین کھلاڑیوں
کا انتخاب کیا۔
پاکستان اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم بھی ٹرائلز کے تیسرے روز پشاور پہنچے اور نوجوان کرکٹرز
کی حوصلہ افزائی کی۔ زلمی اور پاکستان رائزنگ اسٹار محمد حارث بھی ٹرائلز میں موجود رہے اور نوجوان
کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی ۔ ہزاروں بچوں کے ٹرائلز کے بعد انضمام الحق ، محمد اکرم اور کامران اکمل
نے 60 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا.
انضمام الحق الیون، بابر اعظم الیون، کامران اکمل الیون اور ڈیرن سیمی الیون کے درمیان میچز کا انعقاد کر
کے نوجوان کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا گیا۔ میچز کے اختتام کے بعد پندرہ بہترین نوجوان
کرکٹرز کو فائنل کرلیا گیا ہے۔
پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا جن 15 نوجوان کرکٹرز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے انہیں
پشاور زلمی ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ اوپن ٹرائلزمیں پشاور کے ساتھ خیبر پختونخواہ کے دور دراز
علاقوں سے بھی نوجوان پشاور پہنچے۔
پندرہ نوجوان کرکٹرز کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچنگ فراہم کی جائے گی. پی ایس ایل نو کی ایمرجنگ
کٹیگری میں بھی سب سے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو موقع فراہم کیا جاسکتا ہے.