پشاور اور کراچی میں پولیو وائرس کی واپسی

شیئر کریں:

پشاور اور کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وائرس جینیاتی طور پر افغانستان میں پائے جانے والے وائرس سے جڑا ہوا ہے۔
وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا پایا جانا نہایت تشویش ناک ہے۔ وائرس کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے بچوں کو اس بیماری سے مسلسل خطرہ ہے۔ متاثرہ آبادیوں کا پتہ لگانے کیلئے تمام۔مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تحقیقات کریں گے۔ بچوں کی قوت مدافعت مضبوط کرنے کیلئے فوری موثر اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں۔
ندیم جان کے مطابق پاکستان اور افغانستان مل کر اس وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بنوں میں ٹاپ ترین ایکسپرٹ تعینات کیے ہیں۔ وائرس کی منتقلی کو روکنے کیلئے دسمبر تک ٹارگٹ دیاہے۔ والدین سے اپیل ھے اپنے بچوں کو متعدد بار پولیو کے قطرے پلوائیں۔ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی مکمل کروائیں تاکہ وہ بیماریوں سے بچ سکیں۔


شیئر کریں: