پریانکا چوپڑا اور دیپیکا پڈوکون پر جعلی فالوروز بنانے کا الزام

شیئر کریں:


سوشل میڈیا پر جعلی فالورز اسکینڈل نے بالی ووڈ کی اسٹارز پریانکا چوپڑا اور
دیپیکا پڈوکون کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔
ممبئی پولیس دیپیکا اور پریانکا سے کسی بھی وقت تفتیش کر سکتی ہے۔
مبینہ طور پر دونوں اداکاراوں کے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں جعلی فالورز بنائے گئے ہیں۔
دنیا بھر میں درجنوں ایسی کمپنیاں ہیں جو بھاری بھرکم رقم کے عوض صارف کو فالورز فراہم کرتے ہیں۔
بڑھتی ہوئی شکایات پر ممبئی پولیس نے 176 ہائی پروفائل اکاؤنٹس سے متعلق تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ان دونوں کو جعلسازی کے الزام میں بلا سکتی ہے۔
پریانکا چوپڑا کافی عرصے سے ہالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دیکھا رہی ہیں۔


شیئر کریں: