پرویز الہی کی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات

شیئر کریں:

آٹا چینی اسکینڈل سامنے آنے پر پاکستان کی سیاست میں تبدیلیاں رونما ہونے لگی ہیں۔
سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی اور اور کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا اس کا ثبوت چوہدری پرویز الہی نے آج دے دیا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ن لیگ کے سینئر رہنما ایم این اے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی رکن صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات۔
چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے تدارک کیلئے تمام جماعتوں کو اکٹھا کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
خواجہ برادران نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا
اس موقع پر سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔
چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ کورونا جیسے موذی مرض سے نمٹنے کیلئے سیاست کو ایک طرف رکھ کر ہم سب نے بحیثیت قوم مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔
آج انسانیت تقاضا کرتی ہے کہ ہم سب مل کر یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
چودھری خاندان سے ہمارا پرانا تعلق ہے۔ خواجہ سعد رفیق بھی بولے
ہمارے بزرگ چودھری صاحبان اور ان کے بزرگوں کا آپس میں بڑا گہرا تعلق تھا۔
اس دیرینہ تعلق کو ہم آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔


شیئر کریں: