برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے دو پاکستانی باکسر برطانیہ میں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ باکسر سلیمان بلوچ اور نزیر اللہ کو جمعرات کو وطن واپس لوٹنا ہے لیکن دونوں نے تاحال انتظامیہ کو رپورٹ نہیں کی۔
پاکستانی دستہ شیڈول کے مطابق ان دونوں کے بغیر ہی وطن واپس روانہ ہو گا۔ لاپتہ ہونے والے دونوں باکسرز کے دستاویزات اسکواڈ کی انتظامیہ کے پاس ہی ہیں۔
دونوں کا پتہ لگانے کے لیے پاکستان اولپکس ایسوسی ایشن نے برطانوی حکام سے رابطہ کر لیا ہے۔ دونوں باکسر کا آخری بار دیگر کھلاڑیوں سے رابطہ منگل کی صبح ناشتہ پر ہوا تھا۔ طویل غیرحاضری کے بعد جب آج دن بارہ بجے ان کے کمرہ کا دروازہ کھولا گیا تو سامان موجود تھا لیکن دونوں غائب تھے۔
اسی طرح دیگر اور جنوبی ایشیا ممالک کے بھی ایتھلیٹس گیمز میں شرکت کے بعد غائب ہو گئے ہیں۔ سری لنکا کے بھی ساتھ کھلاڑی غائب ہو گئے تھے ان میں سے تین کو پولیس نے پکڑ لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ پہلی بار نہیں ہوا اس سے پہلے جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی گیمز کے بعد غائب ہو تے رہے ہیں۔